13 اگست 2013 - 19:30
ہندوستان میں یوم جمہوریہ پر سخت حفاظتی انتظامات

ہندوستان نے یوم آزاد کے دن ہرطرح کی دہشتگردی کا سد باب کرنے کےلئے شدید حفاظتی انتظامات کئے ہیں۔

ابنا: موصولہ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی حکومت نے تمام بڑے شہروں میں حفاظتی انتظامات کئےہیں اور دھلی کے تمام حساس مراکز سکیورٹی ہائي الرٹ کردیا ہے۔ دھلی میں حفاظتی انتظامات برقرار رکھنے کےلئے پچاس ہزار سکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گيا ہے۔ لال قلعے میں اور اس کےاطراف فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئےہیں جہاں وزیر اعظم من موہن سنگھ قومی پرچم لہرا کر قوم سے خطاب کریں گے۔ ہندوستان نے دعوی کیا ہے کہ بارہ دہشتگرد عناصر پاکستان سے دہلی اور دیگر شہروں میں آچکےہیں۔ پاکستان میں مقیم لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ سعید نے گذشتہ ماہ دھمکی دی تھی کہ ان کا گروہ ہندوستان میں ایک اور حملہ کرنے والا ہے۔ ہندوستان لشکر طیبہ کو دہشتگرد گروہ قراردیتا ہے اور حافظ سعید کو دوہزار آٹھ میں بمبئي کے دہشتگردانہ حملوں کا ذمہ دار سمجھتا ہے۔ ان حملوں میں ایک سو ساٹھ افراد ہلا ک اور تین سو سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

........

/169